Bidvertiser

Saturday 11 May 2013

اکسیس ابجیکٹ ٹیبل:-


اکسیس کی فائل کا لازمی ابجیکٹ ٹیبل ہے جس کے اندر ان تمام فیلڈ نام رولنمبر 
اور ان کی ڈیٹا ٹائپس مثلا ٹیکسٹ، نمبر، تاریخ اور ان پر اپلائے ہونے والے رولز مثلا ایڈمیشن فیس ٧٠٠٠سے کم نہ ہو ان تمام چیزوں کو ٹیبل میں ترتیب دیا جائے گا۔ ایک فائل میں کئی ٹیبل بن سکتے ہیں۔

Friday 10 May 2013

َََایم ایس اکسیس:-

-:تعریف
ڈیٹا بیس کا ریکارڈ رکھنے کے لیے یہ سوفٹ وئیر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو رن میں ایم ایس اکسیس لکھہ کرلوڈ کیا جاتا ہے اور اس کی ایکسٹینشن اے سی سی ڈی بی ہے-اور اس کے اندر ہسپتال، سکول،اور دوکان وغیرہ کا ریکارڈ ترتیب دے سکتے ہیں یہ چار ابجیکٹ پر مشتمل ہوتی ہے جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ 
١۔ ٹیبل
٢۔ کیوری
٣۔ فارم
٤۔ رپورٹ

Wednesday 1 May 2013

ماسکنگ:۔


-:تعریف
فلیش میں اگر کوئی ایسا ابجیکٹ جو کسی دوسری ڈرا کی گئی شیپ میں سے نظر آئے تو اس عمل کو ماسکنگ کہتے ہیں۔اس کے لیے دو لئیر کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں ایک لئیر میں وہ ابجیکٹ جس پر ماسکنگ کرنی ہے اور دوسری لئیر پر وہ شیپ کی مدد سے ماسکنگ کرنی ہے وہ بنائی جاتی ہے اور ہمیشہ اوپر 
والی لئیر کو ہی ماسکنگ لئیر بنایا جاتا ہے۔
-:استعمال
لئیر کا پہلا فریم سلیکٹ کر کے سٹیج پر کوئی لفظ لکھیں پھر ایک دوسری لئیر بنائیں جس کے پہلے فریم کو سلیکٹ کر کے لفظ کے بائیں سائیڈ پر ایک شیپ ڈرا کریں پھر ٦٠فریم پر دونوں لئیر کو سلیکٹ کرتے ہوئے ایف٦ کو پریس کریں اب شیپ والی لئیر کے دائیں سائیڈ پر موو کر دیں شیپ والی لئیر پر ضرورت کے مطابق کوئی ٹوین اپلائے کریں اب اوپر والی لئیر کے لئیر نام پر رائٹ کلک کر کے ماسک کی آپشن کو سلیکٹ کریں اور اس کو پلے کر دیں۔